بھٹکل:30؍اگست(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہونے گیدے ، ورکوڈلو کے 26فٹ گہرے کنوئیں میں گرےہوئے ایک ٹن وزنی بھینسہ کو فائر بریگیڈ کا عملہ بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا، جس پر عوام نے فائر بریگیڈ عملہ کی ستائش کی ہے۔
فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ روی کرشنا گونڈا نے اطلاع دی تھی کہ ہونے گیدے ، ورکوڈلوکے کنوئیں میں بہت بڑا بھینسہ گر گیا ہے۔ فورا ً محکمہ فائر برگیڈ کے افسران اور عملہ اپنی آبی سواری کے ساتھ جائےو قوع پر پہنچ گئے اور ہوز اور رسی کی مدد سے بھینسہ کو بحفاظت کنوئیں سے باہر نکالا۔ حفاظتی کارروائی میں فائر برگیڈ کے کارگذار انسپکٹر ایس رمیش، منوج باڈکر، شیو پرساد نائک، کمار نائک ، شنکر لمانی ، ارون نائک وغیرہ شامل تھے۔